Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

بنگلہ دیش کولکاتا میں رائس فیسٹیول کا انعقاد کرے گا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

کولکاتا، 23 نومبر : کولکاتاواقع بنگلہ دیش کا ڈپٹی ہائی کمیشن چاول کے مختلف پکوانوں کی نمائش کے لیے شہر میں ایک خصوصی میلہ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی ڈپٹی ہائی کمشنر عندلیب الیاس نے بتایاکہ اس قدم سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کاروباری مواقع کھلیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’بنگلہ دیش سے چاول کی اقسام کی نمائش کرنے کے لیے کولکاتا میں ایک چاول میلے کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔ بنگلہ دیش میں چاول کی بہت سی اقسام ہیں۔ چاولوں کا استعمال بریانی، کھیر، چاول کا حلوہ ، پیٹھا (پائی) بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ابھی تک ہم نے میلے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم بنگلہ دیش سے باورچی لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو میلے میں پکوان تیار کریں گے‘‘۔
انہوں نے کہا،’’کھانا ہماری مہارت ہے۔ یہ قوموں کے درمیان بیداری اور دوستی پیدا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اس طرح کے اقدامات آگے بڑھنے کا ایک اچھا راستہ ہیں۔ ثقافتی تبادلے اور خوراک کے ذریعے، ہم ممالک کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط بناسکتے ہیں‘‘۔
الیاس نے کہا کہ بنگلہ دیش بک فیئر کا 10 واں ایڈیشن 2 سے 11 دسمبر تک کولکاتا میں منعقد ہوگا۔ میلے میں بنگلہ دیش سے تقریباً 70 پبلشرز شرکت کریں گے۔ کئی سالوں سے کولکاتا میں کتاب میلہ بہت کامیاب رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper