Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.
سیوان ، 17 نومبر:ضلع میں درونڈا تھانہ علاقے کے نندا ٹولا گاو?ں میں جمعرات کی صبح چچا کو بھتیجے نے گھیرکر چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد چچا کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم نے چچا کے پیٹ ، کمر ، ہاتھ سمیت تقریباً 6 جگہ پر چاقو سے حملہ کیاہے۔زخمی کی شناخت درونڈا تھانہ علاقہ کے نند ا ٹولہ گاو? ں رہائشی یوگیندر یادو کے 40 سالہ بیٹے منٹو یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ منٹو یادو کے بھتیجے سنیل یادو پر حملے کا الزام لگا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ منٹو یادو جمعرات کی صبح کھیت میں بیت الخلا کے لئے گئے تھے۔ واپسی کے دوران بھتیجے سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ واقعہ کے بعد معاملہ لڑائی میں بدل گیا۔ اسی وقت ملزم بھتیجے نے جیب سے چاقو نکال کر چچا منٹو یادو پر حملہ کر دیا۔ ملزم نے چچا کے پیٹ ، کمر اور ہاتھ میں کئی جگہوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے بعد 40 سالہ منٹو یادو شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسی دوران واردات کے بعد ملزم بھتیجا موقع سے فرار ہوگیا۔ اس کے بعد جب کھیت میں کام کرنے والے گاو?ں والوں کی نظر متاثرہ پر پڑی تو خون میں لت پت متاثرہ کو علاج کے لیے ا?ناً فاناً میں درونڈا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک بتاتے ہوئے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔
ادھر سیوان صدر اسپتال علاج کے لئے پہنچے متاثرہ نے بتایا کہ چھوٹی بات پر جھگڑا ہوا۔ بھتیجا ذہنی طور پر پریشان ہے۔ اچانک اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ واضح ہو کہ متاثرہ کے بیان کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔