Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اداریہ

بہار میںسردی کی دستک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Nov.

تیزی کے ساتھ بدلتےموسم کے مز اج نے ابھی سے یہ احساس کرادیا ہے کہ اس بار بہار کے لوگوں کو ٹھنڈک کچھ زیادہ ہی پریشان کرے گی۔موسم کے اس مزاج کا اثر ابھی سے نظر آنے لگا ہے۔ گزشتہ دو روز سے صبح کے وقت سردی کی لہر چل رہی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو موسم میں تبدیلی دسہرہ کے بعد سے ہی نظر آنے لگی تھی اور چھٹھ کے آتے آتے موسم تیزی کے ساتھ بدلنے لگا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم نےوقت سے پہلے ہی دستک دے دی ہے۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست میںعلی الصبح سے ہی سردی شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ریاست بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ جس کا اثر اب ہوا میں نظر آرہا ہے۔ صبح کے وقت ہلکی دھند بھی چھانے لگی ہے۔ اچانک ہوا کی ٹھنڈک میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے والا ہے۔ پٹنہ واقع مرکز موسمیات کے مطابق بہار میں پوروا کی جگہ پچھوا ہوا کا چلناشروع ہوگیا ہے۔ پچھوا ہواؤں کی وجہ سے ریاست کا موسم پانچ دن تک خشک رہے گا۔ کھلے موسم کی وجہ سے ریاست میں پارہ مزید گرے گا۔پورے بہار میں ابھی گیا کا درجۂ حرارت نسبتاََ کم بتایا جاتا ہے۔ جمعرات کو 15.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔لیکن راجدھانی پٹنہ کا درجۂ حرارت اس سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں رات کا درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں تقریباً دو ڈگری سیلسیس کی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح والمیکی نگر، سیتامڑھی ، سپول، بیگوسرائے، جموئی،بانکا، سبور، بھاگلپور، سہرسہ، پورنیہ، کٹیہار کے درجہ ٔ حرارت میں جزوی کمی دیکھی گئی ہے۔
دیہی علاقوں میں کہر اور دھند پڑنا شروع ہوگئی ہے۔ پچھوا ہوا کی وجہ سے لوگ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی ہلکی کنکنی محسوس کر رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں لوگوں نے مکمل طور پر گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ بعض دیہی علاقوں میں بزرگوں کو صبح سویرے الاؤ کے گرد بیٹھے ہوئے بھی دیکھاجا رہاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پارہ ابھی مزید گرے گا، اس لیے بوڑھوں اور بچوں کو احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورے بہار میں سردی کی شدت مزید بڑھنے والی ہے۔ دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ شہروں کے درجۂ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔ دارالحکومت پٹنہ سمیت دیگر علاقوں میںپچھوا ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق بالمیکی نگر، رہتاس اور پورنیہ کے علاوہ کئی شہروں میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
موسم کے بڑھتے ہوئے سرداثرات کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بچوں اور بزرگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق موسم کی اس تبدیلی سے لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔ لوگوں کو اب گرم کپڑوں کا ستعمال کرنا ہوگا۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ابھی پارہ کا مسلسل گر نا جاری رہے گا۔ایسے میںپچھوا ہوا لوگوں کو زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت پر پوری توجہ دینی ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper