Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

تعلیم کا ناقص نظام ، بچے سردی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

بھاگلپور ، 24 نومبر: حکومت بہارکی لاکھ کوششوں کے باوجود تعلیمی نظام سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ بھاگلپور کے کہلگا و?ں سب ڈویزن میں واقع ترقی یافتہ مڈل اسکول بناسپتی کا ہے۔
اس اسکول میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ اسکول میں بچوں کے پڑھنے کے لیے کمرے ہیں۔ نہ پینے کے لیے صاف پانی ہے اور نہ ہی کلاس روم میں بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ٹھنڈ کے موسم میں باہر کسی طرح بچے کو زمین پر بیٹھا کر ٹھنڈ میں کانپتے ہوئے پڑھایا جاتا ہے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر پروین کمار سے جب پوچھا گیا کہ بچوں کی یہ حالت کیوں ہے تو انہوں نے صاف کہا کہ ہم لوگوں نے کئی بار حکام کو درخواستیں دی ہیں۔ لیکن یہاں کے نظام کی سدھار نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے بچے کو نہ بیٹھنے کے لئے جگہ ہے اور نہ ہی پینے کے لئے پانی اور نہ ہی کلاس کرنے کیلئے کلاس روم ہے۔
اس اسکول کی طالبہ کاجل خاتون کا کہنا ہے کہ اسے اسکول میں بیٹھنے سے بھی ڈرلگتا ہے کیونکہ چھت ٹوٹ کر گرتے رہتی ہے۔ تمام بچے خوف کے عالم میں رہتے ہیں۔ ہمیں زمین پر بٹھا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت خراب ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اسکول بھی ا?نا نہیں چاہتی ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper