Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Nov.
جاوید احمد۔ سرینگر : پولیس نے بدھ کے روز جموں ضلع میں دہشتگردوں کے دو ساتھیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے ایک دہشتگردی ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
، پولیس نے کہا کہ 8/9 نومبر کی رات کو پولیس اسٹیشن تریکوٹہ نگر کی پولیس پارٹی نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کو کلیر کر رہی تھی۔ مذکورہ مشق کے دوران نروال میں تعینات ایک آئل ٹینکر جس کا رجسٹریشن نمبر JK02BF 2965 تھا اسے آگے بڑھنے کو کہا گیا۔ وہی ٹرک پھر انوائرمنٹ پارک کے قریب آ کر رکا۔ متعلقہ تھانے کی گشتی پارٹی نے جب دوبارہ آگے بڑھنے کو کہا تو ڈرائیور نے یو ٹرن لیا اور ابتدائی پوائنٹ یعنی نروال پر دوبارہ ٹرک روک لیا۔ پولیس نے پایا کہ یہ وہی ٹرک ہے جسے پہلے بھی آگے بڑھنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اسی سوال پر ڈرائیور نے تسلی بخش جواب دینے کے بجائے ڈرائیور اور اس کے 2 ساتھیوں کی پولیس پارٹی کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس پر ڈرائیور کو دو ساتھیوں سمیت تھانے لے جایا گیا اورپولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں ایف آئی آر نمبر 284 U/S 353 درج کی گئی۔ ڈرائیور محمد۔ یاسین ولد محمد اسماعیل ساکنہ پچھل پامپورہ، فرحان فاروق ولد فاروق احمد ساکنہ درنگبل پامپور اور فاروق احمد ولد عبدالعزیز بٹ ساکنہ درنگبل پامپور کو گرفتار کیا گیا۔
قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزمان کے متعلقہ تھانوں کو ان کے کسی دوسرے کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تاکہ ان کے کے بارے میں مزیدپتہ چل سکے۔ اس پر یہ معلوم ہوا کہ ٹرک کا ڈرائیور اونتی پور میں یو ایل اے پی کیس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانے کی رپورٹ کے مطابق وہ جیش نامی دہشتگرد تنظیم کا قریبی ساتھی بھی ہے۔
اس پر شبہ پیدا ہوا اور پولیس پارٹی نے کل رات کے غیر معمولی رویے کے پیچھے کی وجہ اور دہشت گردوں کے ساتھ اگر کوئی تعلق ہے تو اس کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کردی۔
مسلسل پوچھ گچھ کے بعد ڈرائیور محمد یاسین نے انکشاف کیا کہ وہ جیش محمد کے ایک ہینڈلر شہباز کے کہنے پر جموں میں ہتھیار لینے آئے ہیں جو پاکستان میں ہے اور انہیں وادی میں ایک دہشتگرد کے حوالے کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے آئل ٹینکر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ چھپا رکھی ہے۔
اس پر مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹینکر کی دوبارہ تلاشی لی گئی اور اس سے 3 اے کے 56 رائفلیں، ایک پستول، 09 میگزین، 191 گولہ بارود، 6 دستی بم برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں جموں پولیس کی مسلسل کوششوں سے 3 افراد کی گرفتاری ممکن ہوئی، جس میں 2 دہشتگرد ساتھی شامل ہیں اور اسلحے اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ کی برآمدگی ممکن ہوئی۔