Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

جہیز کے لئے 7 ماہ کی حاملہ شادی شدہ خاتون کا قتل ، تمام ملزمین فرار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

نوادہ ، 19 نومبر:ضلع میں ہسوا تھانہ علاقے کے منجھوے گاو?ں میں جہیز کے لالچیوں نے 24 سالہ خاتون کی جان لے لی۔ وہ 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ متوفی سنیتا کماری کے والد نے ہفتہ کے روز ہسوا تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔وہ گیا ضلع کے وزیر گنج تھانہ علاقے کے لودھیا گاو?ں رہائشی اودھیش یادو کی بیٹی تھی۔ متوفی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی شادی 2011 میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہسوا تھانہ علاقہ کے منجھوے گاو?ں رہائشی دیپو یادو عرف لمبو یادو کے بیٹے یوگیندر یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ میری بیٹی کو 3 سال کا ایک بچہ بھی ہے۔ بیٹی ہمیشہ کہتی تھی کہ پاپا سسرال والے ہم سے پیسے مانگتے رہتے ہیں۔ جب میں پیسے نہیں دینے کی بات کہتی ہوں تو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔آخرکار جہیز کو لیکر داماد یوگیندر یادو ، اس کی ماں اور والد دیپو یادو عرف لمبو نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد تمام لوگ لاش گھر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاو?ں کیہی کسی شخص نے میکے والوں کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع کے بعد میکے والے پہنچے۔ اس کے بعد ہسوا تھانے کی پولیس بھی پہنچ گئی۔ معاملے کی جانچ کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نوادہ بھیج دیا۔ بیٹی کی موت پر باپ سمیت لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گاو?ں کے لوگ اس واقعہ سے صدمے میں ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper