Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

خدا بخش لائبریری میں قومی کتب خانہ ہفتہ کے موقع پرکتابوں کی نمائش، مذاکرہ، ڈکومینٹری فلم اورلیکچر کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

پٹنہ، 19 نومبر:قومی لائبریری ہفتہ کے موقع پر خدا بخش لائبریری میں19نومبرکو کتابوں کی نمائش لگائی گئی۔ساتھ ہی لائبریرین شپ کے طلبا کے لئے مذاکرہ، ڈکومینٹری فلم اور لیکچر کا انعقاد کیاگیا، ساتھ ہی طلبا کے لئےOrientationکا سلسلہ بھی چلا۔سماج کو اور بہتر بنانے میں لائبریری کیا رول ادا کر سکتی ہے۔ اس موضوع پر مذاکرہ ہوا، جس میں طلبا اور ریسرچ اسکالر نے بھی دلچسپی لی اور اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میںڈاکٹر شائستہ بیدار، ڈائرکٹر، خدا بخش لائبریری نے کہا کہ ویسے تو قومی لائبریری ہفتہ ہر مہینے منانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم کتب خانہ اورکتابوں سے الگ نہیں رہ سکتے۔ اس لئے کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں جو ا?پ سے باتیں کرتی ہیں اور زندگی کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ ماضی سے سبق لینے، حال کو سنوارنے اور مستقبل کے لئے راہیں ہموار کرتی ہیں۔ اس نمائش میں دو طرح کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ ایک لائبریرین شپ (Librarianship)سے متعلق کتابیں اور دوم بین المذاہب مفاہمہ (Interfaith understanding) سے متعلق۔ ان دونوں میں ایک گہرا تعلق ہے کہ لائبریری کا بنیادی مقصد سماج کو ایک خوشگوار ماحول دینا ہے کیونکہ سازگار ماحول ذہنی سکون کے لئے بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر ترقی یافتہ سماج کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا چنانچہ جب ہم بین المذاہب مفاہمہ سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمارے اندر جو منفی خیالات(Negativity) ہوتے ہیں ، اس کے اثرات از خود زائل ہو جاتے ہیں۔خدا بخش لائبریری نے اردو، ہندی اور انگریزی میںبین المذاہب مفاہمہ (Interfaith understanding) سے متعلق متعدد کتابیں شائع کی ہیں مثلاً ایک کتاب ہے تاریخ کے ساتھ کھلواڑ، یہ کتاب اْن کتابوں سے پردہ اٹھاتی ہے جن میں زہر بھراہوا ہے اور جن کے اثرات سے سماج بکھراو? کا شکار ہو جاتا ہے۔اِن فاسد اثرات کو اس کتاب کے ذریعہ دور کرنے کی کوشش کی گئی۔Interfaith understanding کو فروغ دینے کے لئے کتابوں کی نمائش لگائی گئی ہے جن کے بارے میں ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری نے تفصیل سے سامعین کو بتایا۔در اصل انسانیت بڑی چیز ہے جس کے بغیر کوئی ملک، کوئی معاشرہ، کوئی سماج پنپ نہیں سکتا ہے۔ لائبریری انسانیت کو فروغ دینے کا ایک اہم مرکز ہوتی ہے جہاں مختلف مکتبہ? فکر کے لوگ ا?تے ہیں اور اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ چنانچہ یہیں سے ایک خوشگوار سماج اور معاشرہ کی داغ بیل پڑنے لگتی ہے جن کے اثرات سے ہمارے اندرکا جانور ختم ہوجاتا ہے اوصاف ستھرا نکھرا ہوا انسان ابھر ا?تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک ترقی یافتہ سماج کے لئے ایک اچھی لائبریری کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔خدا بخش لائبریری نے اس میدان میں روز اول سے بڑا اہم رول رہا ہے کہ کس طرح ا?دمی کو انسان بنایا جائے اور پھر انسان اور انسانیت سے ایک صحت سماج کی تشکیل ہو۔

About the author

Taasir Newspaper