Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.
موتیہاری، 19 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے ترکولیہ تھانہ علاقے میں شادی کے دوران عجیب و غریب بات پر تنازعہ ہونے کا معاملہ سامنے ا?یا ہے۔ معاملہ شادی کی رسم پوری ہونے کے ٹھیک بعد رخصتی کے وقت ہوا۔ تنازعہ کی شروعات دولہے کی عجیب و غریب مطالبہ کے بعد شروع ہوئی۔ دراصل دولہے نے دولہن کے ورجینیٹی ٹیسٹ کا مطالبہ کر دیا جسے سنتے ہی سبھی حیران ہوگئے اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اس تنازعہ کے بعد دولہن فریق کے لوگوں نے پوری بارات کو یرغمال بنا لیا۔ جس کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے پہلے یرغمال بنائے گئے لوگوں کو چھڑایا۔ اس واقعہ کے بعد بغیر دلہن کے دولہے فریق کے لوگوں کو گھر لوٹنا پڑا۔
معاملہ ترکولیہ تھانہ کے چرگاہا گاو?ں کا ہے۔ چرگاہا گاو?ں رہائشی گڈری بیٹھا اپنی بیٹی کی شادی بتیا کے مجھولیا تھانہ علاقہ واقع اہور شیخ گاو?ں میں طے کی تھی۔ مقررہ وقت کے مطابق بارات پہنچی اور جے مالا کے ساتھ شادی کی سبھی رسم بھی پوری کر لی گئی، لیکن ورجینیٹی ٹیسٹ کے مطالبہ نے شادی جیسے پاک رشتے پر پانی پھیر دیا۔
دولہے کے فریقین کا کہنا تھا کہ شادی کے دوران دولہے پر شراب پینے کا الزام لگا کر طبی معائنہ کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لڑکی کو سسرال میں صحیح طریقے سے رکھنے کی تحریری ضمانت بھی مانگی جارہی ہے۔