Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.
رانچی، 23 نومبر: سٹی ایس پی انشومن کمار کے سنٹرل ڈیپوٹیشن پر جانے کے بعد ایس پی دیہات نوشاد عالم نے منگل کی رات دیر گئے شہر اور ٹریفک کے روٹین کے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک کے مسئلے کے حوالے سے ٹریفک کے ڈی ایس پی اور اسٹیشن انچارج کو کئی گائیڈ لائنز دی گئیں۔ ایس پی (دیہات)نوشاد عالم نے کہا مین روڈ پر جو بھی ٹھیلایا کھومچا لگائے ہوئے ہیں ، انہیں کنارے رہنے کی ہدایت دیں، اس کے بعد بھی اگر وہ نہیں مانتے ہیں تو ان سے جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ہی ایس پی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ دکانداروں کو ہدایت دیں کہ دکان کے سامنے گاڑیاں کھڑی نہ کرائیں ۔ اس کے بعد بھی اگر ان کے ذریعہ ایسا کیا جا تا ہے تو وہ دکانداروں سے بھی جرمانہ وصول کریں۔
ایس پی نے ٹریفک کنٹرول کے لیے ٹریفک سگنل لائٹ اور کیمرہ اور سلائیڈرز کی فوری مرمت کرانے اور ضرورت کے مطابق مزید سلائیڈرز فراہم کرانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پولیس اہلکار جو صحت مند نہیں ہیں، ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ہجوم والی جگہوں پر تعینات کیا جائے گا اور جو پولیس اہلکار تیزہیں ،انہیں بھیڑ والی جگہوں پر تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریفک میں بہتری کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور تجاویز طلب کیں۔ اس کے لیے موبائل نمبر 9431706138، 8987790782 اور 8987790772 جاری کیے گئے۔ لوگ ان پر کال کرکے یا واٹس ایپ کے ذریعے تجاویز دے سکتے ہیں۔