Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

دھنباد میں کوئلہ چوروں اور سی آئی ایس ایف کے درمیان تصادم، چار ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

دھنباد (جھارکھنڈ)، 20 نومبر: جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے باگھمارا ڈمرا میں سنیچر کی دیر رات سی آئی ایس ایف اور کوئلہ چوروں کے درمیان تصادم میں چھ افراد کو گولی مار دی گئی۔ ان میں سے چار کی موت اور دو شدید زخمی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مسلح کوئلہ چوروں کا ایک گروہ کوئلہ چوری کرنے کے ارادے سے بگھمارا ڈمرہ میں واقع بی سی سی ایل بلاک 2 کے کے کے سی مین سائڈنگ پر پہنچا۔ انہیں سی آئی ایس ایف نے وارننگ دی تھی۔جوابی کارروائی میں کوئلہ چوروں نے سی آئی ایس ایف پر فائرنگ شروع کر دی۔اس کے بعد جوانوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ اس میں گولی لگنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور بادل راوانی اور رمیش رام نامی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ سی آئی ایس ایف کے جوان صبح سب کو شہید نرمل مہتو میڈیکل کالج اور اسپتال لے گئے۔ زخمیوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے رانچی ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کے سلسلے میں ایس ایس پی دھنباد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موبائل بند پایا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper