Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

سنجے راوت کا الزام، مہاراشٹر میں کمزور حکومت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

ممبئی، 23 نومبر: شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں کمزور حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ کو نہیں معلوم کہ کہاں کیا ہورہا ہے۔ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو مہاراشٹر پانچ ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے راتوں رات ان کی سیکورٹی ہٹا دی ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی۔
سنجے راوت نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ سی ایم نے مہاراشٹرا کرناٹک سرحدی تنازعہ پر ایک میٹنگ کی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ اس کے فوراً بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سانگلی ضلع پر اپنا حق جتایا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے سانگلی ضلع سمیت کئی تحصیلوں کو پانی، دیگر شہری سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ریاست کے کمزور سی ایم کی طرف سے اس پر کوئی احتجاج نہیں ہوا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر سے صنعتیں اور کاروبار ریاست سے باہر جا رہے ہیں، مہاراشٹر کی شناخت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔
سنجے راوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے راتوں رات ان کی اور اپوزیشن کے لوگوں کی سیکورٹی ہٹا دی اور حکمراں پارٹی کے لوگوں کو راتوں رات سیکورٹی دے دی۔ راؤت نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کے کہنے پر ہو رہا ہے، تاکہ اپوزیشن عوام کی آواز کو ٹھیک سے نہیں اٹھا سکے۔ لیکن اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper