Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.
بیدر۔ 19؍ نومبر،(افسر علی نعیمی ندوی) مفتی ایوب سلیم حسامی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر کی اطلاع کے بموجب 13 نومبر بروز اتوار 2022 ء کو نظام فنکشن پیالیس ہال بیدر میں سٹی جمعیت علماء کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ کی نگرانی مفتی محمد ایوب سلیم سٹی جمعیت علماء بیدر اور مفتی محمد محبوب اشاعتی جنرل سکریٹری سٹی جمعیت علماء بیدر نے کی۔ سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ میں شہر بیدر و اطراف و اکناف کے تمام اسکولس کے 1200 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔کامیاب ہونے والے طلباء کو نقد انعامات ، توصیفی سنداور مع والد سعادت عمرہ کوپن دیا گیا۔دو فروعات تھیں۔ فرع اول جماعت چہارم تا ششم جس میں انعام اول ہادیہ تنزیل بنت محمد لیاقت جماعت پنجم وزڈم اسکول نے نقدرقم، توصیفی سند اور عمرہ کوپن حاصل کیا ۔ انعام دوم عائشہ نبیلہ بنت محمد منہاج جمات ششم اسپرنگ فیلڈ اسکول ۔ انعام سوم حائفہ مریم بنت محمد لیاقت جماعت پنجم ریڈ ماڈل اسکول ، انعام چہارم اقصیٰ فاطمہ بنت محمد شکیل جماعت پنجم ریڈ ماڈل اسکول، انعام پنجم محمد ذہیب الدین ولد محمد شہاب الدین جماعت ششم وزڈم اسکول نے نقد رقم اور توصیفی سند حاصل کیا۔فرع دو م جماعت ہفتم تا دہم ، جس میں انعام اول مبشرہ پروین بنت شمشاد عالم جماعت ہفتم شاہین اسکول بیدر نے نقد انعام ، توصیفی سند اور سعادت عمرہ کوپن حاصل کیا۔انعام دوم عافیہ صدیقہ بنت محمد نثا ر احمد جماعت نہم گلوبل اسکول ، انعام سوم مہرین فاطمہ بنت محمد مصطفیٰ جماعت ہشتم شاہین اسکول بیدر ، انعام چہارم سیدہ عالیہ جماعت ہفتم آرکٹ پبلک اسکول اور انعام پنجم محمدمعاذ جماعت ہفتم کیمبریج اسکول نے نقد انعام اور توصیفی سند حاصل کیا ۔مبین الدین مؤطف سرکاری مدرس، صلاح الدین مؤظف سرکاری مدرس، پاشاہ انعامدارسرکاری مدرس، محمد نثار احمد سرکاری مدرس اور محمد غوث نے مقابلہ کے نتائج نکالا اور علماء کرام کے ہاتھو ں قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کے درجات متعین کیے گئے۔مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ضلع بیدر اور مولانا تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع بیدر نے سرپرستی فرمائی۔ فیاض الدین ایچ کے جی این سکریٹری جمعیت علماء ضلع بیدرنے سعادت عمرہ کوپن کا اعلان کیا ۔ پچاس سے زائد علماء کرام نے اس کوئز مقابلہ میں اپنی خدمات انجام دیں۔ سٹی جمعیت علماء بیدر کے تمام علماء ، حفاظ اور اراکین ، محمد صفدراور ان کی ٹیم اور محکمہ پولیس نے اپنی انتھک محنتوں کے ذریعہ اس کوئز مقابلہ کو حسنِ انتظام کے ساتھ کامیاب بنایا۔