سڑک حادثہ، دو اساتذہ سمیت پانچ افراد ہلاک، سات زخمی

Taasir Urdu News Network – 22th Nov.

لکھیم پور کھیری، 21 نومبر (تاثیر بیورو)۔اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں پلیا ریلوے کراسنگ کے قریب منگل کو ایک تیز رفتار کار نالے میں گر گئی۔ حادثے میں دو اساتذہ سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت کر لی ہے۔پولیس کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 3 بجے ایک کار پلیا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں کل 12 لوگ سوار تھے۔ اس میں کچھ اساتذہ ایسے بھی تھے، جو پریاگ راج سے محکمانہ تربیت حاصل کر کے اپنی پوسٹنگ کے مقام پر واپس آ رہے تھے۔ پلیا ریلوے کراسنگ پر پہنچتے ہی تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر نالے میں گرگئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے میں ہلاک ہو نیوالے پ افراد کی شناخت کرلی ہے۔ حادثے میں مرنے والوں میں کانک پور گاؤں کے ر ہائشی امیش گنگوار (36) اور رام پور ضلع کے پدم پور ملک گاؤں کے رہائشی ہرنام چندر (31) ہیں۔ یہ دونوں ٹیچر تھے۔ تین دیگر مرنے والوں کی شناخت ہردوئی ضلع کے وکاس نگر کے ر ہائشی راج کشور (54)، کھیری کے ونئے (40) اور کھیری کے ابراہیم پور کے مطیع اللہ خان (64) کے طور پر کی گئی ہے۔