Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

شراب کو دوا کے طور پر بھی استعمال کرنا خطرناک : کوشل کشور چودھری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

گیا، 19 نومبر: بہار کے گیا ضلع میں مجاہد ا?زادی ادا دیوی کی برسی کے موقع پر ’نشہ مکت بھارت‘ مہم کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اترپردیش کے بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر برائے مملکت کوشل کشور چودھری شامل ہوئے۔ انہوں نے اس دوران بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کا شراب بندی قانون پر دیے جانے والے بیان کہ شراب دوا کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، پر کہا کہ مانجھی ہمارے دوست ہیں تاہم ان کے اس بیان کی حمایت ہرگز نہیں کی جاسکتی ہے۔ شراب و نشے کے چکر میں کوئی فرد کب شراب اور نشے کا عادی ہوجائے؟ یہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔ اس لئے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کے اس بیان اور مطالبے کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بھی اسی طرح نشے کا بڑا عادی ہوگیا تھا جس کا خمیازہ اسے اپنی جان سے بھگتنا پڑا۔ 2020 میں اس کی موت ہوگئی۔ ہم ایم پی اور وزیر ہیں، بیوی ملیح ا?باد سے رکن اسمبلی ہے حالانکہ ہم اپنے بیٹے کو نہیں بچا سکے۔ ہمارا حال ایسا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہوگا؟

About the author

Taasir Newspaper