Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.
لندن ،12نومبر: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ لندن اور سابق وزیرِ اعظم ںواز شریف سے متعدد ملاقاتوں کا معاملہ پاکستانی سیاست میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق شہباز شریف نے رواں ماہ کے آخر میں آرمی چیف کی تقرری کے معاملات پر نواز شریف سے مشاورت کی ہے۔اس مشاورت میں شامل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر گئے تھے جہاں سے وہ بدھ کو نجی پرواز کے ذریعے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔رواں سال اپریل میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ برطانیہ کا تیسرا دورہ تھا۔پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ان دونوں ملکی سیاست کا محور بنا ہوا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام ا?باد کی جانب لانگ شروع کر رکھا ہے۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کے لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔البتہ عمران خان مختلف مواقع پر یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو جب کہ اْن کا بنیادی مطالبہ ملک میں فوری انتخابات ہیں۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونے کی اْمید ہے۔