Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

طاقتیں تمہاری ہیںپر اللہ ہمارا ہے،شاہین باغ میں منعقد ایک عوامی جلسہ میں ممبر آ ف پارلیامینٹ امتیاز جلیل کا خطاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

نئی دہلی ۔مجلس کی مقبولیت دیکھ کر دیگر پارٹیاں گھبرائی ہوئی ہیں اور سازشیں رچ رہے ہیں کانگریس نے یہ طے کیا ہے کی جس سیٹ پر ہم کمزور ہیں وہاں عام آدمی پارٹی کا امیدوار جیت جائے اور رکیجریوال نے یہ طے کیا ہے جہاں ہم کمزور ہیں وہاں کانگریس کو جتائو کسی بھی حال میں مجلس کا امیدوار نہیں جیتنا چاہئے مجلس امیدواروں کو ہرانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونکنے والے ہیں لیکن ان دونوں کو پتہ نہیں ہے کہ طاقتیں تمہاری ہیںپر اللہ ہمارا ہے ان خیالات کا اظہار آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے دہلی انچارج و ممبر آف پارلیامنٹ امتیاز جلیل نے وارڈ ۱۸۸ سے مجلس امیدوار عارف سیفی کی حمایت میں شاہین باغ میں منعقد ایک جلسہ کو خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
انھوں دیگر پارٹیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا استحصال کیاہے اس لئے اے ائی ایم آئی ایم کو مضبوط کرنا ہوگا یہ ہماری اپنی پارٹی ہے اور یہ واحد پارٹی ہے مجلس اتحاد المسلمین جو ہمارے حقوق کے لئے اور ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرتی ہے جو کسی سے نہیں ڈرتی انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنے بھائیوں کے بارے میں سوچنے کا۔انھوں نے لوگوں سے عارف سیفی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔
وارڈابوالفضل سے مجلس امیدوار عارف سیفی نے کہا کہ تما م پارٹیوں نے مسلمانوں کو ہمیشہ ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے مسلمانوں کے حقوق کی آواز کوئی نہیں اٹھاتا ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے وارڈ کی حالت نہایت ہی بد تر ہوگئی ہے ،عام آدمی پارٹی کونسلر نے گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا ہے جس کا نتیجہ ہے علاقائی باشندے پریشان ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔اسلئے میری لوگوں سے اپیل ہے کہا کہ اس بار میرے حق میں ووٹ کرکے ایک موقع ضرور عنایت کریں ۔اس موقع پر کلیم الحفیظ صدر آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین دہلی ،نسیم صدیقی اورزاہد عمر نے بھی خطاب کیا اور لوگوں سے عارف سیفی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔

About the author

Taasir Newspaper