Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

طلباء کو لائبریری جانے کی ترغیب دی جائے : ضلع مجسٹریٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

حاجی پور 19 نومبر:(شرافت خان)محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ اپنے دفتر میں معیاری تعلیم پر ایک جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ مسٹر یشپال مینا نے ضلع کے تمام بلاک ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی کہ جن پنچایتوں میں لائبریری قائم کی گئی ہے۔ اسکول کے طلباء کو لائبریری جانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ لائبریریوں کے آپریشن کے لیے پنچایت لائبریری کمیٹی بنائی جائے۔ پیرنٹ ٹیچر (پی ٹی ایم) میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا گیا کہ یہ 20 نومبر کو تمام اسکولوں میں منعقد کی جارہی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ اسکولوں میں شکایتیرجسٹر رکھی جائے جس میں والدین اپنی شکایت رجسٹر ڈکریں گے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بچے مناسب لباس میں آئیں اور جو بچے مناسب لباس میں نہیں آرہے ان کے والدین کو بلایا جائے اور اسکول کے کھلنے کے ساتھ ہی منعقد ہونے والے بیداری سیشن کے بارے میں بات کی جائے۔ ہدایت دی کہ تمام بلاک ایجوکیشن کے عہدیداران روزانہ کسی ایک اسکول کے اجلاس میں موجود رہیں۔تعلیم کے حق سے متعلق اسکولوں میں انرولمنٹ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ کل 535 پرائیویٹ سکولوں میں سے 232 کی رپورٹ ویب سائٹ پر دے دی گئی ہے اور باقی کا کام ہو چکا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper