Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

علاقائی باشندوں کی خدمت میرا اہم فریضہ :آشوخان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

نئی دہلی:ابوالفضل وارڈ نمبر ۱۸۸ کی صورت حال نہاہت ہی ابتر ہے گلیوں اور سڑکوں پر غلاظت اور گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے گھر سے باہر قدم رکھنے کے لئے بھی ہزاربار سوچنا پڑتا ہے۔نمازیوں کومسجدوں تک جانے کے لئے غلاظت سے گزرنا اور متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے بعد اس علاقے کی سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ یہاں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونا اور دکانوں و مکانوں میں پانی گھسنا ایک معمولی بات ہے اس کے علاوہ یہاں کے باشندوں کو متعدد مسائل در پیش ہیں ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر ۱۸۸ سے سماجوادی پارٹی امیدوار آشو خان نے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔
انھوں نے کہا کہ اوکھلا علاقے کی حالت نہایت ہی خراب ہے مقامی ممبر اسمبلی اور کونسلر کی غفلت کی وجہ سے زیادہ تر گلیاں کافی عرصے سے کھدی پڑی ہیں، سیور ابل رہے ہیں،سڑکوں اور گلیوں میں گندہ پانی جمع ہے،صفائی کا معقول انتظام نہیں ہے، غلاظت سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے مختلف قسم کی جان لیوابیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
آشو خان نے کہا کہ اس بار ووٹ دے کر کامیاب بنائیے جیسے پہلے آپ سب کی خدمت میں حاضر رہاہوں انشا اللہ آئندہ بھی حاضر رہوںگا کبھی شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

About the author

Taasir Newspaper