Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

غازی آباد: انکاؤنٹر میں زخمی دہلی کے دو بدمعاش گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

غازی آباد، 12 نومبر:اتر پردیش کے غازی آباد میں صاحب آباد پولس نے جمعہ کی رات کو ہنڈن ندی کے قریب ایک انکاؤنٹر کے بعد دہلی کے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اپاچی موٹر سائیکل، پستول اور کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ یہ لوگ دہلی اور غازی آباد میں مجرمانہ وارداتوں کو انجام دینے میں ماہر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غازی آباد پولیس کا یہ تیسرا انکاؤنٹر ہے۔ ان میں اب تک 5 بد معاشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نگر (2) گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ صاحب آباد پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ تب ایک اپاچی موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو مشتبہ حالت میں آتے دیکھا گیا۔ پولیس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن بد معاشوں نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل کی رفتار بڑھا دی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو کچھ فاصلے پر گھیر لیا۔ خود کو گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں دونوں زخمی ہو کر گر گئے۔.گرفتار بدمعاشوں کا نام نمن کپور اور وویک بنسل عرف وکی ہے جو سرائے روہیلا دہلی کے رہنے والے ہیں۔ ان لوگوں نے دہلی اور غازی آباد میں کئی مجرمانہ وارداتوں کو انجام دینے کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں بدمعاشوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper