Taasir Urdu News Network – 22th Nov.
کویت :22نومبر (ایجنسی )فیفا علمی کپ 2022 میں آج سعودی عرب اور ارجنٹائنا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پہلا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ لسیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ-سی کے مقابلے میں سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ فٹبال کی تاریخ میں سعودی عرب کی ارجنٹائنا پر یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 مقابلے کھیلے گئے تھے جن میں ارجنٹائنا نے دو میچ جیتے تھے اور دو مقابلے ڈرا پر چھوٹے تھے۔