فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا پرجیت کے بعد فرانس کے کوچ نے کہا – ہم نے اچھی شروعات کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

الوکرہ، 23 نومبر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اوپنر میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت کے بعد، دفاعی چیمپئن فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے کہا کہ اگرچہ ان کی ٹیم نے اچھی شروعات کی، لیکن آسٹریلیا ئی ٹیم کو گول کرنے سے روکنا چاہیے تھا۔اولیویئر گیرود کے دو گول اورایڈریئن ریبیوٹ اور کائلان ایمباپے کے ایک ۔ایک گول کی بدولت دفاعی چیمپئن فرانسنے قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ڈی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 4-1 سے جیت درج کی۔
ڈیسچیمپس نے یہ بھی کہا کہ فرانس نے دوسرے ہاف میں زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
اسکائی اسپورٹس نے ڈیسچیمپس کے حوالے سے کہا، ’’ہم نے پہلے منٹ میں میچ کا اچھاآغاز کیا، ہم اچھے لگ رہے تھے اور اچھی طرح سے جڑے ہوئے تھے۔ ہم نے آسٹریلیا کو 1 گول کرنے دیا، جسے ہمیں دفاع کرنا چاہیے تھا۔ دوسرے ہاف میں، ہم نے کافی اعتماد کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کو بیک فٹ پر لادیا اور پھر ہم نے بہت سے مواقع پیدا کیے اور چار گول کیے جو کہ اچھی بات ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’یہ ٹورنامنٹ کے لئے اچھا آغاز ہے، پہلا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، میں ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ہم نے پہلے بھی کچھ ایسے میچز دیکھے ہیں جہاں ٹیمیں رد عمل ظاہر نہیں کر سکتی تھیں، لیکن ہم نے کیا، ہم نے میچ میں پیچھے رہنے کے باوجود جیتحاصل کی ‘‘۔
واضح ہو کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی کریگ گڈون نے میچ کے ابتدائی 10 منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا تھا اور اس برتری کو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رکھا تھا تاہم اس کے بعد فرانس نے دوسرے ہاف میں جوابی حملہ کیا اور 4 گول کر کے میچ جیت لیا۔