Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Nov.
رتلام، 10 نومبر : شہر ضلع کانگریس کمیٹی اور بلاک کانگریس کمیٹی کے ذریعہ خستہ حال سڑکوں کے خلاف احتجاجی دھرنا مظاہرہ کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں کی خستہ حال سڑکوں اور بالخصوص جواہر نگر،گاندھی نگر، ونوبا نگر سمیت علاقے کی پچاس سے زیادہ کالونیوں کا وجود کھوچوکی سڑکوں کے خلاف رتلام شہر کانگریس کمیٹی اور بلاک کانگریس کمیٹی کے ذریعہ جواہر نگر میں دھرنا مظاہرہ کرکے رتلام ضلع انتظامیہ اور رتلام میونسپل کارپوریشن کے میئر کو وارننگ دی گئی۔
دھرنا مظاہرہ میں صدر مہیندر کٹاریا، میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شانتی لال ورما، ضلع یوتھ کانگریس صدر مینٹ جاٹ، راجیو راوت، یاسمین شیرانی، رجنی کانت ویاس، بلاک کانگریس صدر بسنت پانڈیا، قمر الدین کچوائے، سوجت اپادھیائے، خواتین کانگریس صدر کسم چاہر، ا?شا راوت، رام چندر ڈوئی، ہتیش پیمال، ایشور بابا، وریندر پرتاپ سنگھ، جگدیش اکودیا وغیرہ نے خطاب کیا۔
دھرنا مظاہرہ کے اختتام پر رتلام تحصیلدار کو وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا گیا۔ مظاہرے کی نظامت شعیب عارف نے کی اور اظہار تشکربلاک کانگریس صدر وجے سنگھ چوہان نے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کانگریسی موجود تھے۔