لیڈس ایشین اسکو ل کی سالانہ تقریب ’نورنگ ‘کاانعقادکیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

پٹنہ،19؍نومبر(پی کے پاٹھک)لیڈس ایشین اسکول کے احاطے میں 19؍نومبر کو یوم تاسیس ’نورنگ‘کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسٹر ہری نارائن سنگھ سابق وزیر تعلیم اور ایم ایل اے ، گیسٹآف آنر گانیندر سنگھ گانو ایم ایل اے بہار قانون ساز اسمبلی ، مہمان اعزازی ڈاکٹرکلپنا سنگھ (پرو فیسر و شعبۂ صدرڈپارٹمنٹآف ری پروڈکٹیومیڈیسین آئی جی آئی ایم ایس)اجولا کماری سینئر کتھک نرتیانگنا بھارتیہ نرتیہ کلا مندر پٹنہ،کے دست مبارک سے شمع روشن کر پروگرام کا آغٓز کیا گیا۔ اسکول کے چیئر مین رامیشور سنگھ ، سکریٹری پشپا سنہا ، ڈائرکٹرسرشٹی سمن اور پرنسپل پردیپ چندر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد اسکول کے طلباء/طالبات کے گروپ نے استقبالیہ نغمہ پیش کیا۔