Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

معروف بالی ووڈ اداکارہ تبسم نہیں رہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبسم جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی اطلاع ہفتہ کی شام کو سامنے آئی۔ تبسم نے اپنے بیٹے سے خواہش ظاہر کی تھی کہ یہ خبر آخری رسومات کے بعد ہی لوگوں کو دی جائے۔ اسی لیے یہ جانکاری ہفتہ کو دی گئی۔ تبسم کی موت سے بالی ووڈ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا- ‘تبسم جی بہت خوش مزاج شخصیت اور ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویڑن کی بہت بڑی شخصیت تھیں۔ مجھے ان کے دوردرشن کے مشہور پروگرام ’’پھول کھلے ہیں گلشن گلشن‘‘ میں شرکت کا موقع ملا، میں ان کی بے عیب ہنسی کبھی نہیں بھولوں گا۔ ان کے جانے کا بہت دکھ ہے۔
اداکار نوید جعفری نے ٹویٹ کیا- ‘ان کی مسکراہٹ لاکھوں چہروں پر ہنسی لاتی تھی۔ وہ مثبت توانائی سے بھری تھیں۔ وہ بہت اچھی مقرر، ادیبہ اور شاعرہ تھیں۔ وہ بالکل ہمارے خاندان کی طرح تھیں۔ میں انہیں ہمیشہ یاد کروں گا۔ الوداع تبسم گورول آنٹی۔فلم میکر اشوک پنڈت نے ٹویٹ کیا- ‘آپ بہت مسکراتی شخصیت تھے۔ میں نے آپ کو کبھی اداس نہیں دیکھا۔ تبسم جی ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔ یہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میری طرف سے آپ کو خراج تحسین۔ اوم شانتی۔’ مدھر بھنڈارکر نے لکھا- ‘سدا بہار اداکارہ اور اینکر تبسم جی کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ بچپن میں میں ٹی وی پر ان کے شوز دیکھتا تھا۔ میری طرف سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔’تبسم نے 1947 میں بے بی تبسم کے نام سے ہندی فلم ‘نرگس’ سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔ 70 کی دہائی میں انہوں نے ایک کامیاب ٹیلی ویڑن میزبان کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے دوردرشن پر 21 سال تک چلنے والے ٹاک شو ‘پھول کھلے ہیں گلشن گلشن’ میں کئی بڑی شخصیات کا انٹرویو کیا۔ یہ شو 1972 میں شروع ہوا تھا۔ وہ کئی سالوں سے اپنے یوٹیوب چینل پر نظر آتی تھیں۔ تبسم اداکار ارون گوول کی بھابھی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper