معمولی تنازعہ میں بھائی نے کیا بھائی کا قتل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

موتیہاری ، 12 نومبر: ضلع میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی تنازعہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کر دیا۔ واقعہ چیریا تھانہ علاقہ کے سمرا دھٹھ گاو?ں کا ہے، جس کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان گاڑی کھڑی کرنے کو لیکر تنازعہ میں جم کر مارپیٹ ہوئی۔ جس میں بڑے بھائی جواہر رائے کی موت ہوگئی۔ متوفی کے بیٹے رنجیت کمار کے مطابق دروازہ پر گاڑی لگانے کو لیکر تنازعہ شروع ہوا تھا۔ اس وقت متوفی جواہر رائے گھر پر اکیلے تھے۔ اسی وقت اس کے چچا بانٹی رائے گالی دینے لگے۔ جواہر رائے نے بنٹی کو گالی دینے سے منع کیا ، لیکن وہ نہیں مانے اور گالی گلوج کرتے رہے۔اس کے بعد جھگڑا بڑھنے لگا اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ مارپیٹ شروع ہوگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ چھوٹے بھائی بنٹی نے جواہر رائے کے سر پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے جواہر رائے کے سر پر شدید چوٹ لگنے سے گر پڑے۔انہیں بچانے پہنچے جواہر رائے کے چھوٹے بیٹے کو بھی مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمی جواہر رائے اوران کے بیٹے کو علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے جواہر رائے کو مردہ قرار دے دیا۔
چیریا تھانہ انچارج سنیل کمار نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مقتول کے بیٹے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھا پہ ماری کی جارہی ہے۔ وہیں ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہے۔