Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

میکسیکو کے بار میں فائرنگ، چار خواتین سمیت نو افراد ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Nov.

میکسیکو سٹی ، 11 نومبر: میکسیکو کی ریاست گواناجواتو کے ایک بار میں فائرنگ سے خوف و ہراس کا ماحول بن گیا۔ فائرنگ سے چار خواتین سمیت نو افراد کی موت ہوگئی۔ دو شدید زخمی خواتین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
میکسیکو گواناجواتو ریاست کے شہر اپاسیو ایل آلٹو میں جمعرات کی رات 9 بجے کے قریب اچانک کچھ مسلح افراد ایک بار میں آئے اور بار میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ اچانک فائرنگ کی وجہ سے بار کے اندر اور اطراف میں بھگدڑ کا ماحول تھا اور لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ کچھ دیر فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فائرنگ کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں پانچ مرد اور چار خواتین ہلاک ہوئیں۔ اس کے علاوہ دو دیگر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جائے وقوعہ سے دو پوسٹر بھی ملے ہیں جو ایک مجرم گروہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گواناجواتو ایک صنعتی مرکز ہے۔ گزشتہ ماہ یہاں کے شہر اراپواتو میں فائرنگ کے ایک ایسے ہی واقعے میں بیک وقت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ستمبر میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دس افراد مارے گئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper