Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

میں ای ڈی والوں سے بھی پوچھوں گا کہ یہ کارروائی کیوں: وزیر اعلیٰ ہیمنت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

رانچی، 17 نومبر: وزیراعلی ہیمنت سورین نے گورنر رمیش بیس پر اپوزیشن کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیر اعلی جمعرات کو ای ڈی کے دفتر جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ای ڈی والوں سے بھی پوچھوں گا کہ یہ کارروائی کیوں؟۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے ای ڈی کو ایک خط بھیجا ہے۔ کس طرح سے 1000 ہزار کروڑ کے گھوٹالہ کا معاملہ کیسے سامنے آیا ہے۔ریاست کو 1000 ہزار کروڑ کی سالانہ آمدنی بھی کانکنی سے نہیں ہوتی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہم لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن آج تک کوئی سیاستدان ملک چھوڑ کر نہیں بھاگا ہے ،صرف تاجر بھاگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے بیان کے بعد ای ڈی کی جانب سے سمن جاری ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ گورنر کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ہے۔ ملک کی جمہوریت کا احترام ہونا چاہیے۔ ملک کی ایجنسیوں کو بھی منصفانہ کارروائی کرنا چاہیے۔

About the author

Taasir Newspaper