Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی کے حتمی نتائج کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

نئی دہلی، 18 نومبر: یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی ) نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد جمعہ کو حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں کل 519 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ روبن سنگھ نے اس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب انوشکا انل بورڈے اور ویشنوی گورڈے ہیں۔
یونین پبلک سروس کمیشن نے 10 اپریل کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان لیا تھا۔ انٹرویو کے بعد اب حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تحریری امتحان اور انٹرویو راونڈ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کل 519 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یو پی ایس سی نے تحریری امتحان اور انٹرویو راونڈ میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار کی ہے۔ یو پی ایس سی نے کہا ہے کہ میڈیکل امتحان کا نتیجہ میرٹ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ امتحان سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
یو پی ایس سی کی میرٹ لسٹ میں پہلا نام روبن سنگھ کا ہے۔ انوشکا انل بورڈے اور ویشنوی گورڈے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد آدتیہ واسو رانا، سوریہ رے، ایشانت کوٹھیال، آکاش کمار، گورو سنگھ، آیوش شرما اور 10 ویں نمبر پر آدرش رائے کا نام ہے۔ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ //www.upsc.gov.in https:پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کے نمبر 15 دن کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper