Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

نیپال میں انتخابات کو لیکر 17 سے 20 نومبر کی درمیانی رات تک ہند۔نیپال سرحد رہے گی سیل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

موتیہاری ، 16 نومبر:آئندہ 20 نومبر کو ہونے والے ریاستی انتخابات کو لیکر بہار۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسلحہ ، جعلی نوٹ ، منشیات، شراب اسمگلنگ کے ساتھ ہی جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی دراندازی کو روکنے کے لیے خصوصی جانچ مہم چلائی جا رہی ہے۔ کھلی سرحد سے آنے اور جانے والے لوگوں اور گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنگ تیز کر دی گئی ہے۔ نیپال مسلح پولیس فورس اور نیپال پولیس کے ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم بھی تحقیقات میں سرگرم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ر کسول اور بیر گنج میں سرحدی علاقوں کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ کے بعد اس سرگرمی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سرحد پار نیپال کے پرسا اور بارہ اضلاع میں سرحد کے ساتھ پولنگ بوتھ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس کے لیے نیپال پولیس ، نیپال ا?رمڈ پولیس فورس سمیت کل 3300 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان پھنیندرمانی پوکھرل اور نیپال الیکشن کمیشن کے کمشنر دنیش کمار تھپلیال نے پرامن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کئی ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو سرحدی علاقے میں چوکس رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper