Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

نیپال میں انتخابات کے پیش نظر بہار کی مدھوبنی سرحد پر بڑھی چوکسی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

مدھوبنی ، 18 نومبر: نیپال میں 20 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ضلع کے ہند-نیپال سرحدی علاقے کی تمام سرحدوں کو 72 گھنٹے کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں اطراف سے پیدل چلنے والوں ، دو پہیوں اور فور وہیلر کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔ صرف ایمر جنسی خدمات بحال کی جائیں گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سشیل کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ ہند-نیپال سرحدی علاقے میں واقع تمام تھانوں کو ہند-نیپال سرحد کو 72 گھنٹے کے لیے سیل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرحدی علاقے کے مادھواپور تھانہ کے مطابق نیپال پرتیندھی سبھا اور پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو 20 نومبر تک سیل کر دیا گیا ہے۔ دونوں جانب سے چیک پوسٹوں پر رکاوٹیں ہٹا کر ا?مدورفت روک دی گئی۔ دیہی علاقوں میں کھلی سرحد پر خصوصی چوکسی رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایس ایس بی اور پولیس اہلکاروں نے سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ہند-نیپال سرحد پر واقع لڈنیا تھانہ کے مطابق بہار پولیس اور ایس ایس بی نے سرحد سے ملحق لگدی سے پپراہی تک نو مینس لینڈ پر سرحد کو سیل کر دیا ہے۔ لکی تھانہ علاقے میں ہند-نیپال سرحد پر سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس بی نے نیپال-انڈیا، نیور ا?ندھرمتھ-مہادیوا اور تھرواہی کو جوڑنے والی مرکزی سڑک پر گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper