Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

وزیر اعظم نے سومناتھ مندر میں پوجا کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

سومناتھ (گجرات)، 20 نومبر: گجرات میں اسمبلی انتخابی مہم زور پکڑنے لگی ہے۔ تمام جماعتوں نے اپنی طاقت کا زور لگانا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح سومناتھ مندر میں دیوتا کے درشن کرنے کے بعد پوجا کی۔ وہ آج گجرات کے سوراشٹر علاقے میں چار عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آج ان کے دورے کا دوسرا دن ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ بھی آج دو جلسوں سے خطاب کریں گے۔ گجرات میں دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ووٹنگ یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن میں چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے سبھی بڑے لیڈر اپنی اپنی پارٹیوں کے لیے مہم چلا کر ماحول بنانے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بھی گجرات میں اپنی طوفانی مہم شروع کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سومناتھ مندر میں قائم جیوترلنگ کو ہندوستان کے 12 جیوترلنگوں میں پہلا مانا جاتا ہے۔ یہ گجرات کے سوراشٹر علاقے کی ویراول بندرگاہ میں واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے چندر دیو نے خود بنایا تھا۔ رگ وید میں بھی اس کا ذکر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper