Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وسئی میں آگ لگنے سے جھونپڑی جل کر خاکستر، بزرگ جوڑا بال بال بچا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

ممبئی، 20 نومبر : ممبئی سے متصل وسئی کے بھو ئی گاؤں برہما پاڑا میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگنے سے ایک جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ گاؤں والوں نے جھونپڑی میں رہنے والے بزرگ جوڑے کو کسی طرح باہر نکالا۔ وسئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق 80 سالہ کاشی ناتھ لکشمن نیجائی اور ان کی 75 سالہ بیوی پاروتی بائی کاشی ناتھ نجائی کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ دونوں گزشتہ 50 سالوں سے وسئی کے بھوئی گاؤں برہما پاڑا میں پچھلے 50برسوں سے اپنی جھونپڑی میں رہ رہے تھے۔ اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے ان کی جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت یہ جوڑا تیزی سے سو رہے تھے لیکن آگ کے شعلوں اور چیخ و پکار سے وہ بیدار ہو گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے اپنے گھر سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ اس دوران گاؤں والوں نے کسی طرح بزرگ جوڑے کو بچا لیا۔
آخر کار وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تقریباً 4 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ میں ایک بزرگ جوڑے کا پورا گھر اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ تھانہ وسئی کی ٹیم آگ لگنے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہری ریاستی حکومت سے اس بزرگ جوڑے کی مدد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper