Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.
بیگوسرائے ، 23 نومبر: بہار کی سرحد پر شراب کے داخلے کو روکنے کے لیے لاکھ سختی کے باوجود شراب کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی بیگوسرائے ضلع کے منجھول سب تھانہ کی پولیس نے ٹرک میں تہہ خانہ بنا کر لایا گیا غیر ملکی شراب کے 150 کارٹن برآمد کیے۔ اتر پردیش نمبر کیمذکورہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منجھول اسسٹنٹ تھانہ کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اترپردیش نمبر ٹرک سے شراب کی ایک بڑی کھیپ منجھول علاقے میں لائی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ ماری شروع کر دی اور ایس ایچ 55 پر ایک ٹرک کو روک کر تفتیش کرنے پر تہہ خانہ میں رکھی گئی غیر ملکی شراب کے 150 کارٹون برآمد کر لیے گئے۔ ہریانہ میں بنائی جانے والی برآمد شدہ شراب کی مارکیٹ قیمت تقریباً سات لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔