Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.
پٹنہ، 18 نومبر:پٹنہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات کے دوران پٹنہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والے طلباء کی طرف سے الیکشن کے دن پہلے اور کئی بار ہنگامہ آرائی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس کے پیش نظر انتخابات سے محض چند گھنٹے قبل پولیس پوری طرح الرٹ دکھائی دے رہی ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کی رات پولیس نے مرد اور خواتین کی اضافی فورس کے ساتھ پٹنہ یونیورسٹی کے کئی ہاسٹلوں پر چھاپہ مار ی مہم چلائی ۔ حالانکہ دیر رات تک چلے اس چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس کو کسی طرح کی کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے ۔طلبہ یونین کے انتخابات کے پیش نظر پٹنہ کے ایس ایس پی کے حکم کے بعد بہادر پور تھانہ ، قدم کنواں تھانہ اور پیر بہار تھانہ سمیت سلطان گنج تھانہ علاقہ میں آنے والے پٹنہ یونیور سٹی کے ہاسٹل میں رہنے والے طلبا ء کی تصدیق کی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ اس چھاپہ ماری کے دوران پٹنہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کے کمروں کی تلاشی کے علاوہ پولیس نے ہاسٹل کے تمام مشکوک مقامات کی بھی باریکی سے تلاشی لی۔ اس دوران دیر رات پٹنہ کے چار تھانہ علاقوں کے ہاسٹلوں میں اس اچانک چھاپہ ماری کے دوران ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔دیر رات تک چلی چھاپہ ماری مہم کی معلومات دیتے ہوئے پیر بہور تھانہ انچارج صبیح الحق نے کہا کہ دیر رات تک کئی ہاسٹلوں کے کئی کمروں کی جانچ کرنے کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے اور ان ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبا بھی پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔