Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کشن پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر طالب علم کی موت، پڑھائی کے لیے سمستی پور جا رہا تھا :

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

سمستی پور 24 نومبر: سمستی پور ضلع کے وارث نگر تھانہ علاقے کے تحت کشن پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر کوچنگ کے لیے جانے والے ایک طالب علم کی موت ہو گئی اطلاع ملتے ہی جی آر پی موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر لواحقین کو اطلاع دی دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین میں کہرام مچ گیا، اس وقت متوفی کے لواحقین اور سینکڑوں مقامی لوگ جائے واردات پر جمع ہیں لاش کی شناخت رونک کمار عمر 17 سال والد ودیانند رائے گاؤں رام پور بشن تھانہ وارث نگر کے طور پر کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ رونک کمار روزانہ کی طرح کوچنگ کلاس میں شرکت کے لیے کشن پور اسٹیشن سے ٹرین پکڑ کر سمستی پور جا رہے تھے کشن پور سے مقررہ وقت پر ٹرین میں سوار ہوتے تھے ٹرین کے اندر کافی بھیڑ تھی،اسی دوران کسی نے اسے دھکا دے دیا، جس کی وجہ سے طالب علم ٹرین سے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا  کے جیب سے ایم ایس ٹی، ریلوے ٹکٹ، آدھار اور دیگر سامان ملا ہے واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے گاؤں والوں نے متوفی کے خاندان کے ایک فرد کو نوکری اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے  دوسری جانب ریل اسٹیشن کے صدر اچیلال یادو نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیجا جا رہا ہے  اس معاملے میں یو ڈی کیس درج کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper