یوکرین جنگ کے ماحولیاتی اثرات دور کرنے میں برسوں لگیں گے: ماہرین ماحولیات

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

کیئف،12نومبر: یوکرین کی جنگ سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں اضافہ ہورہا ہے اور ماہرین، انسانوں کی صحت پر اس کے طویل المیعاد اثرا ت کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔ ماسکو کی جانب سے ایندھن کے ذخائر پر ہونے والے حملوں سے جو زہریلے مادے خارج ہوئے ہیں ان سے ہوا اور پانی آلودہ ہو رہے ہیں اور حیاتیاتی تنوع ،آب وہوا کے استحکام اورلوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق جنگ کی وجہ سے 60 لاکھ سے زیادہ یوکرینی باشندوں کی صاف پانی تک رسائی محدود ہو گئی ہے ، اور 2 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر ز پر محیط جنگلات یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا ختم ہو گئے ہیں۔ملک میں ایک غیر سرکاری ادارے آڈٹ چیمبر کے مطابق ، اس سے ماحولیا ت کو 37 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم زوئی انوائرمنٹ نیٹ ورک کے ماحولیاتی ماہر دمیترو ایورین نے کہا جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی یہ آلودگی ختم نہیں ہوگی۔ اس کا حل ہماری اولادوں کو تلاش کرنا ہو گا۔ جنگلات لگانا ہوں گے، یا آلودہ دریاؤں کو صاف کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک کیمشرقی صنعتی ذون میں ہیں، جہاں 2014 سے حکومتی فوجیوں اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، تاہم نقصانات دیگر مقامات پر بھی پھیل چکے ہیں۔ماحولیات سے متعلق ایک امریکی سائنس دان، رک سٹینر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کے علاوہ، جنگ لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی تباہ کن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی سے صحت پر اثرات اور تنازعات کے نتیجے میں خارج ہونے والے زہریلے مادوں کے اثرات ظاہر ہونے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔حالیہ ہفتوں میں، روس نے پاور پلانٹس اور واٹر ورکس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ لیکن اس سے قبل جولائی میں بھی، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اتھارٹی پمپنگ اسٹیشنز ، پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور نکاسئی آب کی تنصیبات سمیت پانی کے بنیادی ڈھانچے کیلیے نمایاں نقصانات سے خبر دار کر رہی تھی۔تنازعات اور ماحولیات پر نظر رکھنے والے ایک برطانوی فلاحی ادارے کنفلکٹ اینڈ انوائرمنٹ آبزرویٹری اور زوئی انوائرنمنٹ نیٹ ورک کی طرف سیعنقریب شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق، جس کی ایک نقل ایسو سی ایٹڈپریس نے دیکھی، کیف کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کلینیوکا میں ایندھن کے ایک ڈپو سے ایک روسی میزائل ک ٹکرانے کے بعد ایک تالاب میں آلودگی کے شواہد ملے ہیں۔اس تالاب کی سطح پر جسے تفریح اور ماہی گیری کے ایک فارم کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، ایندھن کے تیل کی کافی زیادہ مقدار اور مردہ مچھلیاں پائی گئیں جو بظاہر پانی میں رس کر شامل ہونے والے تیل کی وجہ سے ہلاک ہوئی تھیں۔