اسرائیل نے امریکہ سے ایران کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

تل ابیب،23نومبر:اسرائیلی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے منگل کے روز فوج کے حوالے سے بتایا کہ نے امریکی فوجی حکام سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی فوجوں کو ایران کے خلاف “جارحانہ کارروائیوں کے منصوبے” کے طور پر بیان کیے جانے والے اقدامات میں تیزی لانی چاہیے۔اخبار نے نشاندہی کی کہ کوچاوی جو گذشتہ اتوار کو امریکا پہنچے تھے نے پیر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سینٹرل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقات کی۔
کوچاوی نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا کہ بات چیت کے دوران “اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم ایک نازک لمحے میں ہیں جس میں خطے میں ایران اور اس کے پراکسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشنل منصوبوں اور تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت ہے”۔چیف آف اسٹاف نے کہا کہ “ایک طرف جہاں ایران بہت زیادہ اقتصادی عسکری اور اندرونی دباؤ کا شکار ہے وہیں دوسری طرف وہ اپنے جوہری پروگرام کو مضبوط بنا رہا ہے۔”اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی (ایرنا) نے قبل ازیں منگل کو کہا تھا کہ ایران نے تہران کے خلاف بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے حالیہ فیصلے کے جواب میں افزودہ یورینیم کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔