امت جوگی کی بیوی رچا جوگی کے خلاف ایف آئی آر درج

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

رائے پور، 17 نومبر :چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی اجیت جوگی کی بہو اور جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ریاستی صدر امت جوگی کی بیوی رچا جوگی کے خلاف ذات سے متعلق غلط سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے معاملے میں مونگیلی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ایل آر کرے نے غیر قانونی شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ معاملیمیں رچا کے خلاف مونگیلی کے سٹی کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے جون 2021 میں رچا جوگی کا مستقل سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا تھا۔ ڈی ڈی سنگھ اس اعلیٰ سطحی سرٹیفیکیشن اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔جمعرات کو مونگیلی پولیس اسٹیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ رچا روپالی سادھو نے غیر قانونی طور پر شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ تیار کیا اور اس کا استعمال کیا۔ رچا کے خلاف سوشل اسٹیٹس سرٹیفیکیشن ایکٹ 2013 کے سیکشن 10 کے تحت جرم نمبر 651 درج کیا گیا ہے۔ خود کو شیڈولڈ ٹرائب بتاتے ہوئے رچا نے 2020 میں مرواہی ضمنی انتخاب کے وقت حکومت کو یہ ذات کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا۔رچا جوگی کو ضلع مونگیلی کی جرہاگاوں تحصیل کے پینڈریڈیہ گاوں سے شیڈولڈ ٹرائب سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ریاستی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے تفصیل سے جانچ کی اور 23 جون 2021 کو رپورٹ درج کی۔ جون 2021 کو اعلیٰ سطح پر سرٹیفیکیشن اسکروٹنی کمیٹی نے رچا جوگی کے گونڈ شیڈولڈ ٹرائب کا مستقل سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا تھا۔ ڈی ڈی سنگھ اعلیٰ سطحی سرٹیفیکیشن اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ رچا جوگی کے والد عیسائی تھے اور کمیٹی نے تمام فریقین کو سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔