ایشیا کپ ٹیبل ٹینس: مانیکا بترا کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

بنکاک، 19 نومبر : اسٹار ہندوستانی کھلاڑی مانیکا بترا نے ایشین کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پیڈلر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔مانیکا نے ہفتہ کو جاری ایشین کپ ٹورنامنٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس نے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں عالمی نمبر 6 اور 3 بار کی ایشین چیمپئن حنا حیات کو 4-2 (11-6، 6-11، 11-7، 12-10، 4-11، 11-2) سے شکست دی۔اس سے قبل، وہ سیمی فائنل میچ میں میما ایتو سے 2–4 (8–11، 11–7، 7–11، 6–11، 11–8، 7–11) سے ہار گئیں۔ بترا نے جمعرات کو پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر سات چین کے چن جِنگ ٹونگ کو شکست دی تھی۔ہوامارک انڈور اسٹیڈیم میں مقابلہ کرتے ہوئے، عالمی نمبر 44 بترا نے چوتھی سیڈ جنگتونگ کو 4-3 (8-11، 11-9، 11-6، 11-6، 9-11، 8-11، 11-9) سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں مانیکا نے تائیوان کی چن سو یو کو 4-3 (6-11، 11-6، 11-5، 11-7، 8-11، 9-11، 11-9) سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ایشین کپ کا موجودہ ایڈیشن 17 سے 19 نومبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ہوامارک انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہا ہے۔