ایم پی میں بھارت جوڑو یاترا میں خاندان کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ہوئیں شامل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

کھنڈوا، 24 نومبر:مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعرات کی صبح تقریباً 6 بجے کھنڈوا ضلع کے موضع بورگاو?ں بزرگ سے شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا بھی چل رہی ہیں۔ پرینکا کا بیٹا ریحان اور شوہر رابرٹ واڈرا بھی اس یاترا میں شامل ہیں۔ راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ بھی یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں جمعرات کو بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن ہے۔ موضع بورگاو?ں بزرگ سے شروع ہوئی یہ یاترا تقریباً ا?ٹھ کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد صبح ا?ٹھ بجے گاو?ں کمٹھی پہنچی۔ یہاں راہل گاندھی سمیت سبھی نے گروکرپا فیملی ریسٹورنٹ میں چائے اور ناشتہ کیا۔یہاں ہردا ضلع کے پارٹی کارکنوں نے اسٹیج لگا کر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہاں ریاست کے قبائلی علاقوں کے فنکاروں نے مہاتما گاندھی کے ملبوسات میں اپنی روایتی پرفارمنس دے کر راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ اس کے بعد یاترا موضع رستم پور پہنچی، جہاں گاؤں والوں نے راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا پر پھول برسائے۔ رستم پور گاو?ں میں، راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا نے ان مزدوروں سے بات چیت کی جو گاؤں سے گزرتے ہوئے انہیں دیکھنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔ انہیں اپنے قافلے کے اندر بلا کر دونوں بہن بھائیوں نے اس کے گلے میں ہاتھ ڈال کر اس سے بات چیت کی۔ یہاں دونوں نے ایک نوجوان سے ملاقات کی اور مستقبل کے بارے میں اس کے خیالات جانے۔
اس کے بعد دونوں نے کالج میں زیر تعلیم پرینکا راجپوت نامی لڑکی سے ملاقات کی اور بھارت جوڑو یاترا کا کارڈ دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ میرا نام بھی پرینکا ہے تو پرینکا واڈرا نے بھی اس سے ہاتھ ملایا۔ اس کے بعد رستم پور سے عوام کا استقبال کرتے ہوئے یاترا ا?گے بڑھی اور گاو?ں دولہار پہنچی۔ یہاں یاترا ٹھہرے گی اور یاترا سے وابستہ تمام لوگ دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور کچھ دیر ا?رام کریں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر سینئر لیڈران لیڈر ٹنٹیا ماما کی یادگار پر پہنچ کر پھول چڑھائیں گے۔