بینک ملازمین یونین نے ہڑتال واپس لے لی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

نئی دہلی،19 نومبر:۔ ال انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے ا ئی بی ای اے) نے ہفتہ کو مجوزہ ایک روزہ ہڑتال کو واپس لے لیا ہے۔ اے آئی بی ای اے کے اس فیصلے کے بعد ا?ج تمام بینکوں میں کام معمول پر رہے گا۔ لین دین بغیر کسی مداخلت کے ہوگا۔ انڈین بینکس ایسوسی ایشن (ا?ئی بی اے) نے بینک ملازمین کی یونین کے بیشتر مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس کے بعد اے ا?ئی بی ای اے نے ہڑتال ختم کر دی۔اے ا?ئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا ہے کہ تمام مسائل پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ا?ئی بی اے اور بینک نے اس مسئلے کو دو طرفہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس لیے مجوزہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔