بی جے پی خاندان کو تقسیم کرکے انتخابات جیتنے کا خواب چھوڑ دے: ایس پی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

لکھنؤ/ مین پوری، 17 نومبر:مین پوری لوک سبھا میں ہو رہے ضمنی انتخاب میں سیاسی بساط میں مسلسل تبدیلی کی وجہ سے سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان الزامات کا دور تیز ہو گیا ہے۔ ایس پی نے جمعرات کو چچا شیو پال یادو سے ملاقات کے بعد بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے ٹویٹ کرکے کہ ‘بی جے پی خاندان کو تقسیم کرکے جیتنے کا خواب چھوڑ دے’۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘ بی جے پی کو خاندان کو تقسیم کرکے جیتنے کا خواب چھوڑ دینا چاہیے۔ سماجوادی ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبھی سماجوادی مل کر نیتا جی کے خواب کو پورا کریں گے۔ بڑوں کا احترام، چھوٹوں سے پیار اور باہمی اعتماد سماجواد ہے اور مین پوری سے ڈمپل یادو جیتے گی۔