توانائی کے شعبے میں ون نیشن ون ٹیرف نافذ کرے مرکز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 01 th DEC.

پٹنہ :30دسمبر (ایجنسی )وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں محکمہ توانائی کے 15871.24کر وڑ روپئے کی لاگت والی مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں قابل ذکر کام کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مرکز ی حکومت سے توانائی کے شعبے میں ون نیشن ون ٹیرف نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025تک ریاست میں پری پیڈ میٹر لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ خطاب کے دوران پروگرام موجود وزیراعلیٰ نے انجینئروں سے کہاکہ ہم بھی آپ ہی والا پڑھائی پڑھے ہیں ہم کو بھی نوکری مل گئی تھی لیکن ہم لوگ تو لوگوں کی خدمت میں لگ گئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے وہاں موجود سبھی انجینئروں سے تالیاں بھی بجوائی ۔ وزیراعلیٰ نے انجینئروں سے کہاکہ آ پ چاہیں گے تو شمسی توانائی کے بارے میں لوگ سمجھ سکیں گے۔ سب کو شمسی توانائی کے سلسلے میں سمجھائیں اور لوگوں میں اس توانائی کے تئیں جو غلط فہمی ہے اسے دور کرنے کی کوشش کریں ۔ جہان آباد میں ایک پروگرام کا ذکرکرتےہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہاں کے لوگ شمسی توانائی والی بجلی نہیں بلکہ اصلی بجلی کا مطالبہ کررہے تھے۔ شمسی توانائی کو لوگ اصلی نہیں مانتےہیں ۔ بہر حال ہم شمسی توانائی کے بارے میں لوگوں کو سمجھا یا اور آپ سے بھی گزارش ہے کہ لوگوں میں شمسی توانائی کے تئیں جو غلط فہمی پائی جارہی ہے اسے دور کرنے میں آپ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار این بی پی ڈی سی ایل کے تحت 92.71 کروڑ کی لاگت سے دربھنگہ ، موتیہاری ، چھپرہ ، ویشالی ، مغربی چمپارن ، سہرسہ ، ارریہ ، گوپال گنج ، بیگوسرائے اور ایس بی پی ڈی سی ایل کے لئے 182.84کروڑ کی لاگت سے پٹنہ ، بھاگلپور ، نالندہ ، گیا ، ا?رہ، اورانگ ا?باد میں تعمیر شدہ الیکٹرک پاور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا۔تقریب میں بہار گرڈ کمپنی لمیٹڈ کے 1099.42 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹنہ حلقہ میں بنے نئے الیکٹرک پاور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے بی ایس پی ٹی سی ایل کی 1164.05 کروڑ روپے کی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 15871.24 کروڑ روپے کی اسکیموں میں سے 2,635.30 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح ، 5,930.89 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور 7,305.05 کروڑ روپے کی اسکیموں کا ا?ج افتتاح کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دیہی بجلی صارفین میں اسمارٹ پری پیڈ میٹر لگانے کا کام بھی شروع کیا۔ اسکیم کی کل لاگت 3,666.67 کروڑ روپے ہے۔ دونوں تقسیم کار کمپنیاں مل کر 2022-23 میں 36 لاکھ اسمارٹ پری پیڈ میٹر نصب کریں گی۔جنوبی بہار الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی 10 لاکھ اسمارٹ پری پیڈ میٹر لگائے گی جبکہ شمالی بہار الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی 26 لاکھ اسمارٹ پری پیڈ میٹر لگائے گی۔ یہ ہدف ہر صورت میں 2025 تک پورا کرنا ہے۔ محکمہ بجلی کے مطابق ا?ئندہ 5 سالوں میں 1.48 کروڑ پری پیڈ اسمارٹ میٹر لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بریڈا کے گرڈ سے منسلک گراو?نڈ ماونٹڈ سولر پاور پلانٹ اسکیم اور 1579.37 کروڑ کی لاگت سے سرکاری عمارتوں پر گرڈ سے جڑے چھت والے سولر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 11.55 کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے گرڈ سے منسلک فلوٹنگ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو اور وزیر توانائی بیجندر پرساد یادو بھی موجود تھے۔