جنوبی 24 پرگنہ میںعلاقہ میں بالادستیکے لیے بمباری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29 th Nov.

کولکاتا، 29 نومبر ( ہ س)۔ مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے پنچایتی انتخابات سے قبل ریاست میں بمباری کے واقعات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور علاقے میں بمباری ہوئی ہے۔ پیر کی دیر رات نریندر پور کے نوپلی علاقے میں اچانک بمباری ہوئی۔ شیشو ادیان اور پرائمری اسکول کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
منگل کی صبح موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم نے تین زندہ بم برآمد کئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ بمباری حکمراں ترنمول کانگریس کے دو دھڑوں کے درمیان علاقے میں بالادستی قائم کرنے کے لیے ہوئی۔ تاہم پولیس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے شمالی 24 پرگنہ میں بھی اسی طرح کی بمباری کی گئی تھی۔ جنوبی 24 پرگنہ کے کئی علاقوں میں بھی مسلسل بمباری ہو رہی ہے۔