دربھنگہ سولر لائٹ اور صفائی مہم کے حوالے سے ورکشاپ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

دربھنگہ، 23 نومبر:بہار کے دربھنگہ کے لہریاسرائے میں واقع آڈیٹوریم، نہرو اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ دیہی سولر لائٹ اسکیم اور لوہیا سوچھ بہار، ابھیان فیز II پر ایک روزہ ٹریننگ کم اورینٹیشن ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں موجود ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ راجیو روشن نے پروگرام میں شامل دربھنگہ ضلع کے تمام مکھیا اور پنچایت سکریٹری، انجینئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ا?ج عوامی نمائندے جو دیہی ترقی کے انجن ہیں اس ورکشاپ میں موجود ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے زور شور سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب گاؤں میں ترقی کی وہ زندہ تصویر ہیں جس کا خواب باپو جی نے دیکھا تھا۔دیہی ترقی ا?پ کے ہاتھوں میں ہے، گاو?ں کی سطح پر تمام اسکیموں کو نافذ کرنے، ان کے چلانے اور اسکیموں کے معیار کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اس کے لئے پنچایت راج نظام کو براہ راست فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ وہ اپنے علاقے، اپنے گاو?ں کی ترجیحات کے مطابق ترقی کریں اور وہاں کے تمام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ضلع کی سطح پر مذکورہ تمام منتخب ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تینوں ایجنسیوں کو 06-06 تحصیل اور 103-103 پنچایتیں الاٹ کی گئی ہیں۔ میسرز برج اینڈ روف کمپنی (I) لمیٹیڈ کو بہادر پور، کیرت پور، گھنشیام پور، سنگھواڑا، ترڈیہ اور بیرول بلاک الاٹ کیے گئے ہیں۔ جس میں ایم ا?ئی ٹی ا?ئی لمیٹیڈ کو کیوتی، ہنومان نگر، جالے، کشیشوراستھان ایسٹ، علی نگر اور منی گاچھی بلاک الاٹ کیے گئے ہیں اور میسرز لارڈ مارکس انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کو بہیری، کشیشور ستھان، بینی پور، صدر، حیا گھاٹ اور گورابورام بلاک الاٹ کئے گئے ہیں۔