روہتاس میں آر جے ڈی ایم ایل اے کے ہوٹل پر چھاپہ ماری جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

پٹنہ، 18 نومبر:روہتاس ضلع کے ڈہری کے آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ کے ہوٹل پر جمعرات کی رات شروع ہوئی چھاپہ ماری جمعہ کی صبح تک جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹنہ کے موریہ پتھ پر واقع ایم ایل اے کے فلیٹ اور برون رہائشی ان کے قریبی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری جاری ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شام ڈہری میں واقع ایم ایل اے کے ہوٹل بدھا بہار ہوٹل میں سب کچھ معمول پر چل رہا تھا کہ اچانک انکم ٹیکس اہلکار تین لگژری گاڑیوں میں ہوٹل کے اندر داخل ہوئے۔
ہوٹل میں تعینات سیکورٹی گارڈنے جیسے ہی سادے لباس میں ا? ئے انکم ٹیکس حکام سے ان کا تعارف پوچھا تو اہلکاروں نے کہا کہ ہم انکم ٹیکس پٹنہ سے ا?ئے ہیں۔ اتنا سننے کے بعد ہوٹل کے عملہ بھی حیران رہ گئے اور انکم ٹیکس افسران نے چھاپہ ماری شروع کر دی۔ چھاپہ ماری جمعہ کی صبح بھی جاری رہی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چھاپہ ماری ٹیم نے ہوٹل کے ایک کمرے کا تالا توڑ دیا۔ ساتھ ہی ہوٹل میں ایم ایل اے کے رہائشی کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پٹنہ میں چھاپے کے دوران ایم ایل اے اور ان کے اہل خانہ کے موبائل بھی ضبط کر لیے گئے۔ ساتھ ہی بتایا جاتا ہے کہ برون میں ایم ایل اے کے قریبی ایک چاول تاجر کے گھر پر بھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ حالانکہ محکمہ کی جانب سے چھاپے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ تاہم اس پیش رفت کو لے کر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ ایم ایل اے کے حامیوں میں بے چینی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فتح بہادر سنگھ پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ وہ الیکشن سے پہلے ا?ر جے ڈی میں شامل ہوئے اور ٹکٹ ملنے کے بعد الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ سیٹ بی جے پی سے چھین لی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل کے علاوہ ایم ایل اے کے دیگر کاروبار بھی ہیں۔