زمین مہیا کرانے کے باوجود مرکز نے ایئر پورٹ تعمیر کا کام شروع نہیں کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

پٹنہ :18نومبر (تاثیر بیورو)جنتا دل یو دفتر میں جنتا کے دربار میں وزیر پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے آبی وسائل اور آئی پی آر ڈی کے وزیر سنجے کمار جھا نے کہا کہ بہٹا ہوائی اڈے کیلئے مرکزی حکومت نے 108ایکڑ ز مین مانگی تھی اسے دے دیا گیا لیکن آج تک وہاں ایک اینٹ بھی رکھنے کی شروعات نہیں کی گئی ہے۔
اسی طرح پورنیہ میں بھی زمین مہیا کرادی گئی ہے لیکن کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب کے پانی کو اکٹھا کر اسے پینے کے پانی کے طور پر مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجگیر ، گیا ، بودھ گیا اور نوادہ میں یہ منصوبہ بہار کے لئے ایک غیر معمولی حصولیابی ہے۔ جلد ہی اس منصوبے پر عمل آوری شروع کر دی جائے گی۔