سینئر ویمنزٹی 20 چیلنجر ٹرافی کے لیے ٹیموں کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

ممبئی، 17 نومبر: آل انڈیا خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سینئر ویمنزٹی 20 چیلنجر ٹرافی کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا۔
سینئر ویمنز چیلنجر ٹرافی ایک گھریلو خواتین کا کرکٹ مقابلہ ہے جس کا اہتمام بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی ا?ئی) کرتا ہے۔2008-09 میں اپنے افتتاحی سیزن کے بعد سے، اسے پچاس اوور کے ٹورنامنٹ کے طور پر منظم کیا گیا۔ پہلے سیزن میں، انڈیا اے، انڈیا بی اور انڈیا سینئر کے درمیان ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوا، جو انڈیا بی نے جیتا۔پھر اگلے سیزن کے لیے ٹیموں کا نام بدل کر انڈیا بلیو، انڈیا ریڈ اور انڈیا گرین رکھا گیا۔ انڈیا بلیو سب سے کامیاب ٹیم ہے، جس نے پانچ ٹائٹل جیتے ہیں۔2021-22 میں، چار ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، یعنی انڈیا اے، بی، سی اور ڈی۔ بھارت اے دفاعی چیمپئن ہے۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں-
انڈیا اے: پونم یادو (کپتان)، ہرلین دیول (نائب کپتان)، مسکان ملک، ایس سجنا، امنجوت کور، دیشا کاسات، شریانکا پاٹل، سائکا اسحاق، میگھنا سنگھ، انجلی سروانی، سہانا پوار، نزہت پروین (وکٹ)، شیوالی شندے (وکٹ کیپر)، ایس انوشا۔
انڈیا بی: دیپتی شرما (کپتان)، شفالی ورما (نائب کپتان)، دھرا گرجر، یواسری، اروندھتی ریڈی، نشو چودھری، حمیرا قاضی، دیویکا ویدیا، ایس ایس کلال، مونیکا پٹیل، ایس ایل۔ مینا، سمرن دل بہادر، تانیہ سپنا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، لکشمی یادیو (وکٹ کیپر)۔
انڈیا سی: پوجا وستراکر (کپتان)، ایس میگھنا (نائب کپتان)، پریا پونیا، سمرن شیخ، ترنم پٹھان، کے پی نوگیر، انجلی سنگھ، راشی کنوجیا، سرنیا گڈوال، کیرتی جیمز، کومل زنزاد، اجیما سنگما، ریچا گھوش (وکٹ) ،ممتا (وکٹ کیپر)۔
انڈیا ڈی: اسنیہ رانا (کپتان)، جمائمہ روڈریگس (نائب کپتان )، اشونی کماری، ڈی ہیملتا، کنیکا آہوجا، جسیا اختر، یاستیکا بھاٹیہ، پرینکا پریہ درشنی، شیکھا پانڈے، ایس بی پوکھرکر، رینوکا سنگھ، راجیشوری گائیکواڑ، اپرنا منڈل (ڈبلیو) ، سشما ورما (وکٹ کیپر)۔