صدرجمہوریہ نے سابق سفارت کار بیوریا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

نئی دہلی، 16 نومبر :۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو انڈین فارن سروس کے سابق افسر ابسر بیوریا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ایک ٹویٹ پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں سابق سفارت کار، مصنف اور انسٹی ٹیوٹ آف اڑیہ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے چیئرمین شری ابسر بیوریا کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ انہوں نے انجینئرنگ کی کتابوں کا اڑیہ میں ترجمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کا میں نے اڈیشہ کے اپنے دورے کے دوران اجرا کیاتھا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فارن سروس کے سابق افسر بیوریا کا آج علی الصبح بھونیشور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ انہوں نے جاپان، امریکہ، متحدہ عرب امارات، میانمار، سری لنکا میں ہندوستانی سفارت خانوں میں خدمات انجام دیں۔