عالیہ بھٹ کے بعد بپاشا باسو کے گھر بھی گونجی کلکاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

ممبئی ،فلم اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد اب اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کا گھر بھی بچے کی کلکاری سے گونج اٹھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو نے ہفتے کے روز ایک بچی کو جنم دیا۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن بپاشا باسو کے ماں بننے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح سوشل میڈیا کے ذریعے بپاشا اور کرن کو والدین بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو نے 30 اپریل 2016 کو اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔ شادی کے چھ سال بعد بپاشا نے 16 اگست کو اپنے حمل کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کرن اور بپاشا اپنے پہلے بچے کے طور پر ایک پیاری بیٹی کے والدین بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔